حماس نے تمام بااثر فریقوں سے اپیل کی ہے کہ رفح اور کرم ابوسالم سمیت غزہ کی سرحدی گزرگاہوں کی بحالی کے لئے صیہونیوں پر دباؤ ڈالیں۔
حماس کے بیان میں درج ہے کہ غزہ میں غذائی قلت نے اب تک 30 بچوں کی جان لے لی ہے اور دسیوں دیگر بچے موت کے دہانے پر کھڑے ہیں جنہیں بچانے کے لئے فوری راہ حل کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غرب اردن میں انروا کے ترجمان کاظم ابوخلف نے کہا تھا کہ غزہ کی صورتحال ناگفتہ بہ اور دردناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کا راستہ واضح ہے لیکن عالمی سطح پر ضروری اقدام کا کوئی عزم دکھائی نہیں دیتا۔
انروا نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ پورا غزہ غذائی قلت کا شکار ہے جس کی اصل وجہ غزہ کا محاصرہ ہے۔
آپ کا تبصرہ