سنٹکام نے ایکس پر بتایا ہے کہ صدر امریکہ جو بائيڈن کی جانب سے غزہ کے لئے سمندری راستے سے انسان دوستانہ امداد روانہ کئے جانے کے اعلان کے 36 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں بیسن بحری جہاز وروجینیا سے بحیرہ روم کی سمت روانہ ہو گیا ہے۔
سنٹکام نے بتایا ہے کہ جنرل ایس فرانک بیسن" ایک لاجسٹک بحری جہاز ہے جو غزہ میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کے لئے ایک وقتی جیٹی بنانے کے لئے ضروری ساز و سامان لے جا رہا ہے۔
امریکی صدر نے گزشتہ جمعہ کو کانگریس میں اپنی تقریر کے دوران ملکی و غیر ملکی دباؤ اور اسرائیل کی جانب سے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں رکاوٹ کے دوران کہا کہ انہوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے ساحل پر ایک وقتی بندرگاہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرے تاکہ اس کے ذریعے کھانا، پانی، دوا کی بڑی مقدار غزہ پہنچائي جا سکے لیکن کوئي امریکی فوجی، غزہ میں داخل نہيں ہوگا۔
امریکی حکام کے مطابق اس کام میں ممکنہ طور پر 60 دن کا وقت لگے گا۔
آپ کا تبصرہ