وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے مشہور و معروف فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی رپورٹ کی اشاعت کے بارے میں کہا کہ وہ انٹرنیشنل فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس رپورٹ میں بے بنیاد دعووں کو دہرایا گیا جو کہ غلط اور جانبدارانہ معلومات پر مبنی ہے لہذہ اس رپورٹ کو قانونی اور بنیادی طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔
کنعانی نے ایران فوبیا اور ایران کی بدنامی کے منصوبے کو جاری رکھنے کے لیے بعض مغربی ممالک کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد سچائی کے متلاشی وفد، جس نے بعض مغربی ممالک، بالخصوص جرمنی کے انسانی حقوق کی مضحکہ خیز نمائش کے ساتھ، دسمبر 2022 میں ان کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم سے ایران کے اندرونی عدم استحکام کے منصوبے کی ناکامی کے بعد ایک رپورٹ شائع کی جس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر جھوٹ پیش کرنے کا ایک منظم سلسلہ شامل تھا، اس سے نہ صرف سچائی کا پتہ نہیں چلا بلکہ اس نے بامقصد طریقے سے حقائق کو الٹا دکھایا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ نام نہاد انٹرنیشنل فیکٹ فائنڈنگ کمیشن نے ایک حالیہ رپورٹ پیش کرکے ظاہر کیا ہے کہ وہ جرمنی، انگلینڈ، امریکہ اور صیہونیوں کے ایجنڈے کے مطابق کام کرتا ہے اور ان سے تنخواہ لے کر مذکورہ بالا حکومتوں کے مذموم اور غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ن
اصر کنعانی کہا کہ نام نہاد فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کے بانی ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور استحکام اور 2022 کے فسادات میں اپنی ناکامی پر سیخ پا ہیں اور اس رپورٹ کی اشاعت کا مقصد ایرانی قوم سے انتقام لینا ہے۔
کنعانی نے واضح کیا کہ ان ممالک کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران میں نامناسب مداخلت کے بجائے اپنے ملکوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے نمٹیں اور اگر ان میں انسانی حقوق اور خاص طور پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے ہمدردی کا جذبہ موجود ہے تو ہزاروں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دیں۔
بچوں اور 5 ماہ میں 30,000 سے زیادہ فلسطینی شہریوں کے قتل پر توجہ دیں - جن میں سے ٪70 سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں اور غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے تسلسل کی حمایت نہ کریں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے 2022 کی بدامنی کی تحقیقات کے لیے صدر ایران کی جانب سے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ کمیٹی نے گزشتہ چند دنوں میں اپنی حتمی رپورٹ ایران کے صدر کو بھیج دی ہے۔
آپ کا تبصرہ