غزہ کی پٹی میں قابضین کے خلاف مزاحمتی حملے/ 24 گھنٹے میں شہداء الاقصی بٹالین کی 12 کارروائیاں

تہران (ارنا) فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ اور صیہونی فوج کے خلاف 12 کاروائیوں کی ہیں۔

الجزیرہ نیوز سائٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے فوجی ونگ سرایا القدس بریگیڈ نے الزیتون کے علاقے میں صیہونی فوج کی ببر نامی بکتر بند کو ٹینڈم راکٹوں سے مار تباہ کردیا ہے۔
تحریک فتح کے فوجی ونگ شہداء الاقصی بٹالین کے مجاہدین نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی میں تصادم کے محور میں 12 آپریشن کیے اور متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .