4 مارچ، 2024، 9:05 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85408176
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی ٹیبل ٹینس ٹیم دنیا کی 16 بہترین قومی ٹیموں میں شامل

تہران/ ارنا- جنوبی کوریا میں ٹیبل ٹینس کے عالمی مقابلوں کے اختتام کے بعد جاری ہونے والی فہرست میں ایران کی ٹیم 9 زینے اوپر آئی اور دنیا کی 16ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایران کی ٹیم نے 1810 پوائنٹس حاصل کئے ہیں جس کے رو سے ایران کی ٹیم نے دنیا کی 16ویں اور براعظم ایشیا کی چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

صدر فہرست چین کا نام ہے جس نے 6500 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ جرمنی کی ٹیم نے 5076 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور فرانس 4558 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی تیسری پوزیشن پر ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .