3 مارچ، 2024، 11:39 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85407090
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونیوں کی حیفا بندرگاہ پر عراقی استقامتی گروہ کا ڈرون حملہ

تہران/ ارنا- عراق کی اسلامی استقامتی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز مقبوضہ سرزمینوں میں واقع حیفا بندرگاہ کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق کے استقامتی گروہوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں درج ہے کہ غزہ پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں حیفا بندرگاہ کے کیمیکل اسٹیشن کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل صیہونی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ صیہونی فوج کے ریڈاروں نے حیفا میں ایک مشکوک طیارے کی اڑان کو رکارڈ کیا جس کے بعد دھماکے کی آواز سنائی دی گئی۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک حیفا میں سائرن کی آواز پہلی بار سنائی دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کے بعد عراق کی استقامتی تنظیموں نے متعدد بار مقبوضہ علاقوں اور امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون، میزائل اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں صیہونیوں اور ان کے امریکی حامیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .