3 مارچ، 2024، 5:40 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85406922
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں بھوک سے شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 15 ہو گئي

تہران-ارنا- غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ بھوک اور غذائي قلت سے مرنے والے بچوں کی تعداد 15 ہو گئي ہے۔

اشرف القدوہ نے کہا ہے: 15 بچے بھوک اور غذائی قلت کی وجہ سے  غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں شہید ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں اب غذائي قلت کا شکار مزید 6 بچوں کی فکر ہے جو اسپتال کے آئي سی یو میں داخل ہیں۔

انہوں نے بتایا: کمال عدوان اسپتال میں جنریٹر اور آکسیجن کی مشینوں نے کام کرنا بند کر دیا ہے اور طبی ساز و سامان اور دواؤں کی شدید قلت بھی ہے جس کی وجہ سے حالات اور خراب ہو رہے ہيں۔

واضح رہے یونیسف کی ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اتوار کے دن کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی بچے شدید ترین غذائی قلت کا شکار ہیں اور موت کے دہانے پر ہيں۔

واضح رہے 7 اکتوبر کو فلسطین کی مختلف تنظیموں نے الاقصی طوفان نام سے صیہونی حکومت کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے۔

اس کے ساتھ ہی صیہونی حکومت غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل بھی نہيں ہونے دے رہی ہے اور غزہ کے لوگوں کو بھکمری کا شکار کرکے ان کا قتل عام کا ارادہ رکھتی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .