مظاہرین، اسرائیلی فوج کی جانب سے نسل کشی اور امریکہ کی جانب سے اس کی حمایت جاری رہنے کی مذمت اور غزہ میں جنگ روکنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
واضح رہے غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی حکومت کے 10 مجرمانہ حملوں میں 84 فلسطینی شہید ہ اور 156 زخمی ہوئے ہيں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو صہیونی جرائم کے آغاز سے غزہ میں شہداء کی تعداد 30 ہزار350 سے زائد ہو گئي ہے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد 30,350 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران 71 ہزار 533 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کو شروع ہوئے تقریبا 5 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
اس بحران کے حل کے لیے ثالثی کی کوششوں کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا قابض صیہونی افواج اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے اور ایک کے بعد ایک نئے سانحے اور تباہی کو جنم دے رہی ہے۔
صیہونی حکومت نے اپنی مسلسل جارحیت کے علاوہ انسانی امداد اور خوراک کی ترسیل کو روک کر صورتحال کو مزید تباہ کن بنا دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ