2 مارچ، 2024، 6:29 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85405869
T T
0 Persons

لیبلز

اسلامی تعاون تنظیم ، غزہ پر ہنگامی اجلاس کا انعقاد کرے گی

تہران-ارنا- اسلامی تعاون تنظيم نے بتایا ہے کہ وہ غزہ کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے اسی ہفتے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کر رہی ہے۔

ایکس پر جاری ایک بیان میں او آئي سی نے لکھا ہے: اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس منگل کے روز جدہ میں منعقد ہوگا جس میں فلسطین کے خلاف اسرائيل کی مسلسل جارحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں او آئي سی کے سیکریٹری جنرل ابرہیم طہ تقریر کریں گے۔

بیان کے ایک حصے میں کہا گيا ہے:  او آئي سی کا سیکریٹیٹ، فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم پر نظر رکھنے اور مختلف ذرائع ابلاغ میں انہیں شائع کرنے کے لۓ تشکیل پانے والی نگرانی کے ادارے کے ساتھ مل کر اسرائيلی حکومت کے جرائم کے ثبوت جمع کرنے کا کر رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .