الجزیرہ نیوز سائٹ نے فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 جرائم میں 81 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 132 کو زخمی کیا ہے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد 30,350 افراد تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران 70,457 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کو شروع ہوئے تقریبا 5 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
اس بحران کے حل کے لیے ثالثی کی کوششوں کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا قابض صیہونی افواج اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے اور ایک کے بعد ایک نئے سانحے اور تباہی کو جنم دے رہی ہے۔
صیہونی حکومت نے اپنی مسلسل جارحیت کے علاوہ انسانی امداد اور خوراک کی ترسیل کو روک کر صورتحال کو مزید تباہ کن بنا دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ