شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی غزہ میں واقع البریج اور النصیرات کیمپ، جنوبی غزہ میں القرارہ گاؤں اور مغربی خان یونس پر صیہونی فوج کے توپ خانے کے حملوں میں شہید ہونے والے 47
شہداء کو دیر البلاح کے شہداء الاقصی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شمالی غزہ پر آج صبح سے صہیونی فوج کی بمباری اور گولہ باری جاری ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بدھ کے روز اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار 954 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں کے آغاز کو 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
بحران کے حل کے لیے ثالثوں کی کوششوں کے باوجود قابض صیہونی فوج اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور گولیوں کی بوچھاڑ کے علاوہ غزہ کی ناکہ بندی کر کے انسانی امداد کو روکتی ہے جس نے صورتحال کو مزید تباہ کن بنا دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ