26 فروری، 2024، 12:32 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85397973
T T
0 Persons

لیبلز

شمالی غزہ میں امداد رسانی کی ہماری درخواست نا منظور کر دی گئی ہے، یواین آر ڈبلیو اے

تہران-ارنا- فلسطینیوں کی مدد کے لئے اقوام متحدہ کی تنظیم یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں اشیائے خورد و نوش کی ترسیل کی ہماری درخواست کو اسرائیل نے نا منظور کر دیا ہے۔

فلپ لازارینی نے بتایا کہ آخری بار جب ہم شمالی غزہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاء بھیجنے میں کامیاب ہوئے تھے وہ 23 فروری کی تاریخ تھی۔

انہوں نے کہا: اگر حقیقت میں سیاسی عزم موجود ہو تو اب بھی غزہ میں بھکمری کو روکا جا سکتا ہے لیکن کہ شمالی غزہ میں اشیائے خورد و نوش کی ترسیل کی ہماری درخواست کو اسرائیل نے نا منظور کر دیا ہے اور ہماری بات سننے والا کوئي نہيں ہے۔

اسی سلسلے میں عبرانی زبان کے نیوز چینل حدشوت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ پٹی میں امدادی سامان کی ترسیل کے اجازت نامہ کو منسوخ کر رہی ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک  ہزاروں بے بے گناہ فلسطینی شہید  ہو چکے ہیں ۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .