المیادین کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے ایک باضابطہ بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ تازہ حملوں میں شبعا مقبوضہ علاقے میں زبدین فوجی اڈے کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا اور اہداف کو مسمار کردیا گیا۔
حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ یہ حملے لبنان کے جنوبی علاقوں میں واقع دیہی علاقوں اور قصبوں پر صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کے جواب میں کئے گئے ہیں۔
حزب اللہ کے حملوں مین المرج اڈے اور اسی طرح رویسات العلم فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ زرعیت فوجی اڈا بھی حزب اللہ کے نشانے پر رہا۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں سے صیہونی فوج کو بھاری مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔
بعض خبری ذرائع نے جولان کے مقبوضہ علاقوں کے قریب واقع طبریہ میں کئی دھماکوں کی آواز سنائی دینے کی رپورٹ دی ہے۔
ادھر صیہونی فوج نے لبنان کے رہائشی علاقوں من جملہ الضہیرہ اور عیتا الشعب پر گولہ باری کی ہے۔
آپ کا تبصرہ