20 فروری، 2024، 7:11 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85393276
T T
0 Persons

لیبلز

ہندوستان، پاکستان، ترکیہ اور عراق کو ایران کی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ

تہران/ ارنا- گزشتہ دو سال کے دوران ہمسایہ ممالک کو ایران کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ کسٹمز کے مطابق علاقے کی چار اہم مارکیٹوں میں ایران نے اپنی موجودگی کو کافی بڑھایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال ایران کی برآمدات میں سن 2021 کے مقابلے میں 38 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ترکیہ کو برآمدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ حجم ساڑھے سات ارب ڈالر سے بھی بڑھ چکا ہے۔

ہندوستان کو ایران کی برآمدات میں 66 فیصد جبکہ پاکستان کو جانے والی ایرانی مصنوعات میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .