15 فروری، 2024، 7:17 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85388030
T T
0 Persons

لیبلز

یمن پر امریکی اور برطانوی فوج کی ایک بار پھر جارحیت

تہران/ ارنا- جمعرات کی شام کو بھی امریکی اور برطانوی فضائیہ نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ۔

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملے صوبہ حدیدہ کے بیت الفقیہ میں ہوئے ہیں۔ اب تک کسی مالی یا جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

امریکہ اور برطانیہ نے جارحیت کا سلسلہ اس وقت شروع کیا تھا جب یمن نے صیہونی حکومت کے تجارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کے لئے بحیرہ یمن اور باب المندب سے مقبوضہ سرزمینوں کی جانب جانے والے جہازوں کا راستہ روک دیا تھا۔

یمن نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ صیہونی اور ان کے مغربی حامی کچھ بھی کر ڈالیں، اسرائیلی، امریکی اور برطانوی جہازوں پر پابندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے اور غزہ پٹی کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .