بروجن میں گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔

شہرکورد( ارنا ) ڈائریکٹر جنرل کرائسز مینجمنٹ چہارمحال اور بختیاری نے بروجن شہر میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "صورتحال قابو میں ہے اور صوبے کے تمام حصوں میں گيس کی سپلائی پوری طرح جاری ہے۔"

خسرو کیانی نے بدھ کے روز IRNA کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بروجن شہر میں قومی گیس ٹرانسمیشن لائن میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کیانی نے مزید کہا کہ  گیس پائپ لائن کی مرمت شروع ہو چکی ہے  اور امید ہے کہ ہے کہ یہ آج مکمل ہوجائے گا۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات  ایک بجے بروجن شہر کے دشت حلوائی کی حدود قومی گيس ٹرانسمیشن لائن  میں آگ لگ گئی تھی  اور فوری طور پر فائر فائٹرز، ریسکیو فورسز، پولیس اور تکنیکی عملے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .