سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کی انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ پر مبارکباد

تہران (ارنا) سعودی عرب کے فرمانروا اور ولی عہد نے الگ الگ پیغامات میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ الگ پیغامات میں اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایران کے صدر کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے پیغامات میں سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے سید ابراہیم رئیسی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔

سعودی عرب کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، کروشیا، چین، ایتھوپیا، ازبکستان، تاجکستان، روس، آذربائیجان، قطر، بھارت، پاکستان، قزjقستان اور کرغزستان کے سربراہان اور حکام نے بھی انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ایران کو تہنیتی  پیغامات بھیجے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .