تہران میں جشن انقلاب اسلامی ایران کی ریلی کے شرکاء کی جانب سےغزہ کے مظلوم بچوں کی حمایت

تہران (ارنا) انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کی ریلی کے موقع پر تہران میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی علامتی لاشوں کو سڑکوں پر رکھ کر غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، آج بروز اتوار انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر، تہران کے عوام نے 22 بہمن مارچ میں شرکت کی اور امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ انہوں نے غزہ کے  مظلوم عوام کے خلاف صیہونی مجرموں کے جرائم سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے 28 ہزار سے زائد شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

22 بہمن مارچ اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر غزہ کے معصوم بچوں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کی مذمت کے ساتھ فلسطینی بچوں کی علامتی لاشوں کیساتھ احتجاج کیا گیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطبق کل غزہ کی جنگ کے 127ویں دن، 7 اکتوبر سے اب تک اس غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 64 ہو گئی ہے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 67 ہزار 611 ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .