8 فروری، 2024، 9:59 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85380827
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں سخت حفاظتی اقدامات کے درمیان عام انتخابات کا آغاز

اسلام آباد( ارنا) پاکستان کی بارہویں قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا آغاز ہوگيا ہے اور سخت ترین حفاظتی اقدامات کے تحت ملک بھر کے 90,000 سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

ارنا کے مطابق  ڈیڑھ لاکھ سے زائد پولیس رینجرز اور انسداد دہشت گردی یونٹ کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی فوج کے 27 ہزار  جوان بھی انتخابات کی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 پاکستان  کے عوام پولنگ ا سٹیشنوں پر جا کر  اگلے  5 برس کےلیے نئی حکومت کے تعین کے لیے حق رائے دھی استعمال کر رہے۔ انہیں امید ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں برسر اقتدار آنے والے حکومت دہشت گردی ، معاشی بحران، مہنگائی اور توانائی جیسے مسائل پر قابو  پانے کی کوشش کر ے گی ۔

پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوا اور شام 5 بجے تک بلاو قفہ جاری رہے گا۔  ملکی اور غیر ملکی مبصرین کی ایک بڑی تعداد   آج ہونے والے انتخابات کی نگرانی کر رہی ہے۔ 

مقامی میڈیا رپورٹوں  کے مطابق ا نتخابات کے نتیجے میں پاکستان میں آئندہ پانچ سال کے لیے  جو بھی سیاسی جماعت برسر اقتدار آئے گی    اسے سیاسی حریفوں کی جانب سے ایک اہم چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

عبوری حکومت سے اگلی منتخب حکومت کو اقتدار کی پرامن منتقلی انتخابات کے اختتام اور اس کے نتائج کے حتمی اعلان کے بعد ہو گی۔ 

پاکستان میں اس سال ہونے والے انتخابات میں 12 کروڑ 80 لاکھ 585 ہزار 760 افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جن میں سے 69 لاکھ 263 ہزار سے زائد مرد اور 59 لاکھ 322 ہزار سے زائد خواتین ہیں۔

پاکستان کے مختلف نیوز چینلز آج اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں کے پولنگ اسٹیشنوں سے براہ راست پروگرام نشر کر رہے ہیں، جس میں شہریوں کو انتخابات میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

 پاکستان میں تشدد اور دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے   انتخابی ماحول پر خوف کی فضا چھائی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہروں پشین اور قلعہ سیف اللہ  میں دو بم دھماکوں میں 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ نے کہا تھا کہ اس کمیشن نے پاکستان کے تمام علاقوں میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .