5 فروری، 2024، 8:02 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85377939
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونیوں کے دو اڈوں پر حزب اللہ کا راکٹ حملہ

تہران/ ارنا- حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ السماقہ، کفرشوبا اور شبعا میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ متعین اہداف کو دقیق طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شبعا مقبوضہ علاقوں میں واقع رویسات العلم فوجی مرکز پر بھی راکٹ برسائے گئے اور اہداف کو تباہ کردیا گیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اتوار کو حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں صیہونی کالونیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان علاقوں میں 18 بار سائرن کی آواز سنائی دی گئی ہے۔

صیہونی میڈیا نے اتوار کو صیہونیوں کے لئے ایک غیرمعمولی دن قرار دیا جس میں حزب اللہ نے 15 بار مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔

قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں گزشتہ 120 دن کے دوران 961 بار صیہونی علاقوں پر تابڑ توڑ حملے کئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .