5 فروری، 2024، 7:37 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85377926
T T
0 Persons

لیبلز

ریاض، ایران اور سعودی عرب کی فوج کے اعلی عہدے داروں کی ملاقات

تہران/ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بہمن بہمرد نے اپنے دورہ ریاض کے موقع پر سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف مارشل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی معاملات اور علاقائی حالات پر بات چیت ہوئی۔

جنرل بہمن بہمرد نے اس موقع پر ایران کی مسلح افواج کی خودکفالت اور دفاعی اور فوجی صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے باہمی تعلقات اور تعاون میں اضافے کی گنجائشوں کو انتہائی اہم قرار دیا۔

ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع کو ایران کے وزیر دفاع کا پیغام پہنچایا جس میں انہیں ایران کے باضابطہ دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

مارشل الرویلی نے بھی ایرانی فوجی وفد کو خیرمقدم پیش کرتے ہوئے ایران سے ریاض دفاعی نمائش میں شرکت اور فوجی اور دفاعی میدانوں میں تعاون کی دعوت دی۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض اس وقت دوسری بین الاقوامی فوجی نمائش کا میزبان ہے جس میں دنیا کے پچاسی ممالک نے شرکت کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .