5 فروری، 2024، 5:56 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85377840
T T
0 Persons

لیبلز

سوڈان کے وزیر خارجہ کا دورہ تہران، سفارتخانے ایک بار پھر کھولے جائیں گے

تہران/ ارنا- سوڈان کے وزیر خارجہ تہران کے دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے اس موقع پر اپنے سوڈانی ہم منصب کا استقبال کیا اور مشترکہ نشست کے دوران تعاون میں فروغ پر زور دیا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے تہران میں اپنے سوڈانی ہم منصب علی صادق علی اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات کی اور تہران اور خرطوم کے مابین تعلقات کے نئے دور میں، مشترکہ تعاون کو مستحکم اور اس میں توسیع لانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سوڈانی وفد کا باضابطہ دورہ تہران، باہمی مناسبات کو فروغ دینے کے لئے خرطوم کی قیادت کے پختہ عزم و ارادے کی علامت ہے جس کا تہران کی جانب سے خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے تہران اور خرطوم میں سوڈان اور ایران کے سفارتخانوں کے کھلنے کو اور سفیروں کے قلمدان سنبھالنے کو، دونوں ممالک کے لئے انتہائی خوشائند قرار دیا۔ انہوں نے صنعت، انجنیئرنگ، طب اور میڈیسن سمیت نئی اور معیاری ٹیکنالوجیوں میں ایران کی صلاحیتوں اور گنجائشوں کا ذکر کرتے ہوئے، ان تجربات کو سوڈان کی پیشرفت و ترقی کے لئے استعمال کرنے پر زور دیا۔

سوڈان کے وزیر خارجہ نے بھی اس موقع پر دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، ان تعلقات کے ایک دور میں  منقطع ہوجانے اور اس میں وقفہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

علی صادق علی نے زور دیکر کہا کہ سوڈان کے صدر، جنگ اور بحران کے نتیجے میں پیش آنے والے مسائل اور عوام کی مشکلات کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے ہمسایہ اور علاقائی ممالک سمیت اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کی حمایت اور تعاون کی ضرورت ہے۔

سوڈان کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر اپنے ملک میں خانہ جنگی جاری رہنے میں صیہونی حکومت کے گھناؤنے کردار کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ خرطوم ان تمام سازشوں کے باوجود فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .