3 فروری، 2024، 12:54 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85374842
T T
0 Persons

لیبلز

سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود انتخابات وقت پر ہوں گے، حکومت پاکستان

اسلام آباد (ارنا) حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے تسلسل، انتخابی امیدواروں پر قاتلانہ حملے کی کوششوں اور سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود ملک میں عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی عبوری حکومت کے وزیر اطلاعات نے آج اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان اور الیکشن کمیشن کے حکام کے ساتھ انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں کے ایک اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے موسم کی خرابی کے باعث انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔

غلام مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے ہوا ہے لیکن کوئی بھی عنصر عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا باعث نہیں ہوگا۔

پاکستان میں الیکشن اگلے ہفتے 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔ اس الیکشن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں قومی اسمبلی اور 4 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات شامل ہوں گے۔ حکومت پاکستان نے عام انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے 8 فروری کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی خطرات میں اضافے، خاص طور پر انتخابی امیدواروں پر حملوں کے تسلسل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات نے اسلام آباد کی حکومت کو انتخابات کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 270,000 سے زائد فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات کے بیان کے مطابق مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر اور یہاں تک کہ الیکشن کمیشن کے علاقائی دفاتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی اورعمران خان کی پارٹی کے امیدواروں سمیت کچھ انتخابی امیدواروں کو قاتلانہ حملے میں قتل کر دیا گیا۔

عمران خان کی پارٹی پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے 6 انتخابی امیدواروں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کررہی ہے، لیکن مرتضیٰ سولنگی نے پارٹی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق اس سال 9 مئی کے فسادات سے ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ اس سال کے انتخابات میں 12 کروڑ 88 لاکھ 85 ہزار 760 افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، جن میں سے 6.9 کروڑ 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد مرد اور 5.9 کروڑ3 لاکھ  22 ہزار سے زائد خواتین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کی نگرانی کے لیے مختلف ممالک سے 92 بین الاقوامی مبصرین پاکستان کا دورہ کرینگے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .