الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے بدھ کے روز غزہ پٹی میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے اور اس طرح سے سرکاری طور پر اعلان کے مطابق ہلاک صیہونی فوجیوں کی تعداد 560 ہو گئي ہے۔
7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے بعد سے صیہونی فوج ہر روز کئي مرحلوں میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دیتی ہے اور جنگ کو 4 مہینے گزر جانے کے بعد خبروں کے سنسر کا عمل زيادہ شدید کر دیا گيا ہے ۔ بہت سے صیہونی فوجیوں کے اہل خانہ کو اپنے بچوں کے بارے میں کوئي اطلاع نہيں ہے اور جب کبھی کوئي فوجی یا رپورٹر اس سلسلے میں اعداد و شمار کا اعلان کرتا ہے تو صیہونی حکومت میں ہنگامہ ہو جاتا ہے۔
ایک صیہونی فوجی نے غزہ پٹی میں جنگ سے واپسی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ جاری کرکے بتایا تھا کہ غزہ کی جنگ میں کم سے کم 3 ہزار فوجی ہلاک ہوئے اور 11 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ کئي صیہونی حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
خبروں کے مطابق غزہ کی جنگ میں صیہونی فوج کے ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور بلڈوزروں کی بڑی تعداد بھی تباہ ہوئي ہے اور رپورٹوں کے مطابق اب تک 900 سے زائد ٹینک، گاڑیاں اور دیگر وسائل تباہ ہو چکے ہيں جو صیہونیوں کے لئے بے حد تشویش ناک ہے۔
آپ کا تبصرہ