31 جنوری، 2024، 5:09 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85372127
T T
0 Persons

لیبلز

عمران خان کی پارٹی کے ایک امیدوار کا قتل

31 جنوری، 2024، 5:09 PM
News ID: 85372127
عمران خان  کی پارٹی کے ایک امیدوار کا قتل

اسلام آباد-ارنا- پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کے ایک امیدوار کو شمال مغرب میں نا معلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔

پی ٹی آئي نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ریحان زیب باجوڑ سے پارلیمانی انتخابات کے امیدوار تھے لیکن انہيں بدھ کے روز نا معلوم مسلح افراد نے گولی مار دی۔

یہ واردات بلوچستان میں پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک بم دھماکے کے ایک دن بعد ہوئی ہے کہ جس میں پی ٹی آئي کے 4 کارکن مارے گئے اور دیگر 6 زخمی ہو گئے۔

پاکستان الیکشن کمیشن نے بھی ایک بیان جاری کرکے باجوڑ میں ایک انتخاباتی امیدوار کے قتل کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان میں انتخابات کے قریب آتے ہی اس ملک کی سیاسی شخصیات کے خلاف مسلحانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں انتخابات کے موقع پر تشدد اور بد امنی کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد فوجیوں کو انتخابات کے دوران سیکوریٹی کے لئے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں آئندہ 8 فروری کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .