حماس غزہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر رہی ہے / نیتن یاہو کی جانب سے قیدیوں کا مسئلہ مسلسل  نظر انداز

تہران (ارنا) صہیونی اخبار معاریو نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی قوت کی بتدریج واپسی اور انکی طاقت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار معاریو کے جنگی علاقے کے نامہ نگار نے غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کی بری طرح ناکامی کے بارے میں لکھا ہے کہ شمالی غزہ میں حماس سے وابستہ عناصر بعض شہری تنصیبات پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تل ابیب سے شایع ہونے اس اخبار نے مزید کہا کہ شہری تنصیبات پر حماس کا کنٹرول وقت کے ساتھ ساتھ غزہ کے خلاف جنگ کے صیہونی مقاصد  کو نقصان میں بدلنے کا سبب بن سکتا ہے۔

معاریو کے رپورٹر نے صیہونی قیدیوں کے بارے میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور انکی حکومت کی بے حسی کے بارے میں کہا کہ اگر نیتن یاہو کے خاندان کے کسی فرد کو پکڑ لیا جاتا تو صورتحال مختلف ہوتی اور وہ ان کی رہائی کے لیے مزید کوششیں کرتے۔ .

ارنا کے مطابق، غزہ کے خلاف تقریباً 4 ماہ کی جنگ کے بعد، صیہونی حکومت کی کابینہ کے اعلان کردہ 2 اہداف یعنی حماس کی تباہی اور قیدیوں کی رہائی کے حصول میں ناکامی نے اس کے رہنماؤں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور حکمران اتحاد کی پوزیشن عوام میں کمزور ہوگئی  ہے۔

بعض علاقائی اور صیہونی حکومت کے ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نیتن یاہو کی کابینہ کے فوری زوال کا باعث بنے گی اور ان پر فلسطینی مزاحمت سے ناکامی اور بدعنوانی کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .