24 جنوری، 2024، 8:06 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85364976
T T
0 Persons

لیبلز

اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈا ڈرون حملوں کا نشانہ بنا

تہران/ ارنا- عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے شمالی عراق میں واقع امریکی فوجی اڈے کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ جوابی حملہ اربیل ائیرپورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی چھاؤنی پر کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی دہشت گرد فوجیوں نے گزشتہ رات دیر گئے عراق کے صوبہ بابل کے جرف النصر علاقے اور شام کی سرحد پر واقع القائم شہر میں الحشد الشعبی کے دو فوجی مراکز پر حملہ کیا تھا جس میں عوامی رضاکار فورس کے دو جوان شہید ہوگئے۔

عراق کی حکومت نے اس حملے کی باضابطہ طور پر مذمت کی اور اعلان کیا کہ واشنگٹن کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں کیس درج کیا جائے گا۔

عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے بھی امریکی باوردی دہشت گردوں کے گزشتہ رات کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے خلاف ٹھوس ثبوت اور شواہد کے ساتھ عالمی عدالتوں میں کیس درج کیا جائے گا۔

عراق میں استقامتی گروہوں کے مراکز پر امریکی حملے کے بعد، مقامی میڈیا نے خبر دی کہ شام کے مشرقی علاقوں میں واقع امریکی غیرقانونی فوجی اڈوں سے بھی دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .