اپنی مسلح افواج کو جدیدترین ہتھیاروں سے لیس کریں گے: وزیر دفاع

تہران/ ارنا- منگل کی صبح وزارت دفاع کی زیر نگرانی ایران میں تیار شدہ متعدد ڈرون طیارے ایک خصوصی تقریب کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے حوالے کئے گئے۔

 اس موقع پر ایران کے وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ یہ ڈرون طیارے فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں انتہائی مؤثر ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی جدید ٹیکنالوجی پر ہماری نظر رہتی ہے جسے اپنی مسلح افواج کی ضرورتوں اور ملک کے دفاع کے پیش نظر اس میں تبدیلی لاکر فضائی، زمینی، بحری اور خلائی افواج کے حوالے کیا جاتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مسلح افواج ملک اور عوام کے دفاع کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے جس سے دشمنوں کو آنکھ اٹھا کر دیکھنے تک کی ہمت نہیں ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ اس تقریب کے دوران متعدد جنگی اور ایواکس ڈرون طیارے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے حوالے کئے گئے۔ ان میں ابابیل 4 اور ابابیل 5 نوعیت کے ڈرون بھی فوج کو دئے گئے جو کہ الیکٹرانک جنگ، سگنل پروسیسنگ اور خفیہ کارروائی کے متعدد جدید سسٹموں سے لیس ہیں۔ آرش اور باور ڈرون طیاروں کی بڑی تعداد بھی فوج کے حوالے کی گئی۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .