23 جنوری، 2024، 9:35 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85362852
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی جنگی قیدیوں کے اہل خانہ نے نتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا

تہران/ ارنا- صیہونی جنگی قیدیوں کے گھروالے پیر کی رات بیت المقدس میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے اکٹھا ہوئے اور نتن یاہو سے حماس سے فوری مذاکرات کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صیہونی گھرانوں نے نتن یاہو کے گھر کے سامنے دھرنا دینے کی غرض سے خیمہ لگانے کی هثم کوشش کی جس کے بعد صیہونی پولیس نے سڑک کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مظاہرین نے اسرائیلی جنگی قیدیوں کی فوری رہائی کے لئے حماس کے ساتھ  معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس میں ان اسرائیلیوں کا مظاہرہ بھی دیکھا گیا جو کہ غزہ کے قریب واقع غیرقانونی کالونیوں میں رہا کرتے تھے اور 7 اکتوبر کے بعد فرار ہونے پر مجبور ہوئے تھے۔ ان لوگوں نے بھی اسرائیلی کابینہ بالخصوص نتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے۔

صیہونی آبادکار تقریبا ہر رات مقبوضہ علاقوں کے مختلف شہروں میں مظاہرہ کرکے غزہ میں قتل عام کے لئے بھیجے گئے اپنے بچوں کی واپسی اور نتن یاہو کے فوری استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں اب نتن یاہو کے دعووں پر ذرہ برابر یقین نہیں ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ بھی گزشتہ دنوں بتا چکے ہیں کہ صیہونی فوج غزہ میں سنگین شکست سے دوچار ہوچکی ہے اور غاصب اسرائیلی حکومت کا کوئی ایک بھی اعلان شدہ ٹارگیٹ پورا نہیں ہوسکا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .