22 جنوری، 2024، 10:59 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85362610
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ کی عین الاسد چھاونی پر ڈرون حملہ

22 جنوری، 2024، 10:59 PM
News ID: 85362610
امریکہ کی عین الاسد چھاونی پر ڈرون حملہ

تہران-ارنا- عراق کی اسلامی مزاحمت نے پیر کے روز الانبار صوبے میں غاصب امریکی فوجیوں کی عین الاسد چھاونی پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

یہ حملہ، مشرقی شام میں امریکہ کی کونیکو چھاونی پر میزائل حملوں کے کچھ گھنٹوں بعد کیا گيا۔

عراق کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مشرقی شام میں واقع کونیکو گیس فیلڈ میں امریکہ کی غیر قانونی فوجی چھاونی پر گزشتہ ایک گھنٹے کے اندر دوسری بار میزائل حملہ ہوا ہے۔ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے آغاز اور غزہ میں بے گناہوں کے قتل عام کے بعد علاقے کی مزاحمتی تنظيموں غزہ کے مظلوموں کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ اس تناظر میں عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے عراق اور شام میں امریکی چھاونیوں پر 100 سے زائد حملے کرکے اسے یہ پیغام دیا کہ غزہ میں قتل عام کے لئے صیہونیوں کا ساتھ دینے کی قیمت بھاری ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .