20 جنوری، 2024، 10:02 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85359376
T T
0 Persons

لیبلز

روس نے حماس سے قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا

تہران-ارنا- روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے حماس کے بین الاقوامی رابطہ دفتر کے سربراہ موسی ابو مرزوق سے ملاقات میں اپیل کی ہے کہ حماس قیدیوں کو رہا کر دے۔

روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں ایک بیان جاری کرکے بتایا ہےکہ روسی فریق نے تین روسی شہریوں سمیت تمام غیر فوجی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ملاقات میں حماس کے وفد نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطین و علاقائی عوام کے خلاف اس حکومت کے اقدامات، بین الاقوامی امن و امان کے لئے سنجیدہ خطرہ ہیں۔

اس وفد نے آزادی اور اپنی سرزمین میں واپسی کے فلسطینیوں کے حق اور غاصب صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کے لئے تمام طریقوں اور وسائل کو بروئے کار لانے کے اپنے حق پر زور دیا۔

اس ملاقات میں بوگادانوف نے بھی فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں اپنے ملک کے موقف کا ذکر کیا اور کہا کہ ماسکو، جنگ بندی کے لئے تمام متعلقہ فریقوں سے رابطہ  کی کوشش کر رہا ہے۔

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وسیع حملوں کو 106 دن گزر چکے ہيں اور فلسطینی عوام کی مزاحمت کے دوران اس وحشیانہ حملے میں اب تک 24 ہزار لوگ شہید ہو چکے ہيں۔

صیہونی حکومت کو اپنی ناجائز تاریخ کے 75 برسوں کے دوران پہلی بار اسلامی مزاحمتی فرنٹ کی 4 تنیظموں کی جانب سے ایک ساتھ حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس نے جن مقاصد کا اعلان کیا تھا ان میں سے ایک بھی مقصد پورا نہيں ہوا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .