دہشت گردوں کو صیہونیوں  کی طرف سے مزاحمتی فرنٹ کی توجہ ہٹانے کی ذمہ داری دی گئي ہے، جمشیدی

تہران (ارنا) ایوان صدارت میں سیاسی امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو صیہونیوں کی طرف سے مزاحمتی فرنٹ کی توجہ ہٹانے کی ذمہ داری دی گئي ہے۔

محمد جمشیدی نے ایکس پر لکھا ہے کہ حالیہ دنوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے دہشت گردانہ  حملے کی ایک سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔ دہشت گردوں کو صیہونیوں  کی طرف سے مزاحمتی فرنٹ کی توجہ ہٹانے کی ذمہ داری دی گئي ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے: اسلامی جمہوریہ ایران اپنے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے معاملے میں نہ تکلف سے کام لیتا ہے نہ ہی تذبذب کا شکار ہوتا ہے۔ ہنگاموں اور شور شرابہ کے درمیان کچھ دوسری باتیں سنائي دے رہی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .