ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، صوبہ سندھ کے گورنر پہلی "انٹرنیشنل ایگزیبیشن آف ایکسپورٹ کیپیبلیٹیز ان چابہار" میں شرکت کے لیے ایرانی حکومت کی سرکاری دعوت پر ایران آئے ہیں۔ اس دورہ میں وہ بعض ایرانی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان بھی اس سفر میں گورنر سندھ کے ہمراہ ہیں۔
گزشتہ روز محمد کامران ٹیسوری نے ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت بالخصوص صوبہ سندھ اور ایرانی صوبوں کے درمیان تجارتی تعاون کی توسیع سے متعلق بات چیت کی تھی۔
برآمدات کی یہ نمائش 16 سے 19 جنوری 2024 تک چابہار میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان، عمان اور خلیج فارس کے دیگر ممالک کے سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ