غزہ کے خلاف جنگ کے 100 دن، صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں مظاہرہ کیا

تہران-ارنا- فلسطین کی مزاحمتی تنظيم کے پاس قید صیہونیوں کے اہل خانہ نے اتوار کی صبح تل ابیب میں مظاہرہ کیا ہے۔

تل ابیب میں ہفتے کی رات بھی صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے مظاہرہ کیا تھا جس کے دوران وہ نعرے لگا کر نیتن یاہو کی کابینہ کے استعفے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر  رہے تھے۔

مظاہرین اسی طرح مطالبہ کر رہے تھے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس سے دوبارہ مذاکرات شروع کئے جائيں۔

تل ابیب میں شدید سیکوریٹی کے انتظامات کے باوجود مظاہرین نے تل ابیب کی اہم سڑکوں کو بند کر دیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ فوری طور پر معاہدہ کیا جائے۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب فلسطینی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے مکمکل خاتمے تک وہ صیہونی قیدیوں کی رہائي کے لئے مذاکرات پر تیار نہيں ہے۔

اس کے ساتھ ہی فلسطینی مزاحمت نے یہ بھی کہا ہے کہ صیہونی حکام، فلسطینی قیدیوں کو رہا کئے بغیر اپنے قیدیوں کو رہا نہيں کروا سکتے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .