یہ حملہ مشرقی شام کے "کونیکو" گیس فیلڈ میں موجود امریکہ کی غیر قانونی چھاونی پر کیا گیا۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اس ملک کے مزاحمتی فرنٹ نے بدھ کے روز علاقے میں امریکہ کی غیر قانونی چھاونیوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے، مشرقی شام کی گیس فیلڈ کونیکو میں موجود امریکہ کی غیر قانونی چھاونی کو نشانہ بنایا ہے۔
غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز اور رہائشی علاقوں پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے بعد علاقے کے مزاحمتی فرنٹ نے غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کا عزم کیا۔
اس تناظر میں عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے بھی اب تک عراق و شام میں امریکی چھاونیوں پر کم سے کم 100 حملے کئے ہيں تاکہ امریکہ کی سمجھ ميں یہ بات آ جائے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کی قیمت کافی بھاری ہوگي۔
آپ کا تبصرہ