ایران کی بری فوج کے کمانڈرانچیف نے ایران کے محکمہ انٹیلیجنس کی حالیہ کامیابیوں کو صیہونی حکومت کے  کریہہ چہرے پر زوردار طمانچہ قرار دیا ہے

 تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کو صیہونی حکومت کے کریہہ چہرے پر زور دار طمانچہ اور اس سرطانی پھوڑے کے کمزور پڑجانے کی نوید سے تعبیر کیا ہے

ارنا کے مطابطق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے  انٹیلیجنس کے وزیر حجت الاسلام والمسلمین سید اسماعیل   خطیب کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ  حضرت امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں کے کامیاب پیچیدہ آپریشن  نے ایک بار پھر خونخوار صیہونی حکومت کا بھرم خاک میں ملادیا اور ملت ایران نیز اس ظالم حکومت کے مخالفین کے دلوں کو شاد کردیا۔  

 انھوں نے کہا ہے کہ ایران کا پیچیدہ اور کامیاب انیٹیلیجنس آپریش غاصب صیہونی حکومت کے  پیکر پر کاری وار ہے جو اس سرطانی پھوڑے کے جلد ختم ہونے کی نوید دیتا ہے۔  

ایران کی بری فوج کے کمانڈرانچیف نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو اس کی ہر جارحیت کا انتہائی مہلک جواب دیا جاے گا۔

انھوں نے ایران کے اس عظیم اور کامیاب انیٹلیجنس آپریشن پر محکمہ انیٹلیجنس کے وزیر، اس محکمہ کے سبھی کارکنوں، ایرانی عوام اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .