10 جون، 2025، 9:10 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85857173
T T
0 Persons

لیبلز

ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے  اگلے دور کی جگہ اور تاریخ  کا اعلان کردیا گیا

 تہران – ارنا – ترجمان دفتر خارجہ نے ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کا زمان ومکان طے ہوجانے کی خبر دی ہے

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران امریکا بالواسطہ مذآکرات کے اگلے دور کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اس حوالے  سے انجام پانے والی مشاورتوں کے مطابق اگلے دور کے مذاکرات آئندہ اتوار کو مسقط میں ہوں گے۔

دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسی کے ساتھ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ ناروے کی بھی خبر دی۔

 انھوں نے بتایا کہ وزير خارجہ سید عباس عراقچی بدھ اور جمعرات گیارہ اور بارہ جون کو اسلو فورم کی نشست میں شرکت کے لئے ناروے جارہے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .