9 جنوری، 2024، 9:38 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85349205
T T
0 Persons

لیبلز

القسام بریگیڈ کے جوابی حملے، 1 ٹینک اور 1 فوجی گاڑی تباہ 6 صیہونی فوجی ہلاک 30 زخمی

تہران – ارنا -  تحریک استقامت فلسطین کے جوابی حملوں میں صیہونی فوج کا ایک ٹینک اور ایک فوجی گاڑی تباہ اور 6 صیہونی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ۔

 ارنا نے منگل کی شام  فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں صیہونی فوج کا  ایک مرکاوا ٹینک یسین 105 نوعیت  کے میزائل کا نشانہ بناکر تباہ کردیا۔  

 القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس کے جوانوں نے اسی طرح خان یونس کے مشرق میں واقع بنی سہیلا نامی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ایک دستے پر بموں سے حملہ کیا جس میں سبھی صیہونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ۔

 دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے بھی اعلان کیا ہے کہ مرکزی غزہ میں البریج کیمپ کے مشرق میں صیہونی حکومت کی ایک فوجی گاڑی کو راکٹ سے نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا۔

اسی کے ساتھ " والللا "  صیہونی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ  میں  دھماکہ خیز مواد کے ایک ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں کم سے 6 صیہونی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ۔  

 ادھراسرائیلی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کی بارھویں بٹالین کا کمانڈر، میجر " سیفی شعیوف" جس نے غزہ میں حماس کے رہنما یحیی سنوار کے گھر کے اندر اپنی تصویر کھنچوائی تھی، فلسطینی تحریک استقامت کے جوانوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوگیا۔

  ادھر صیہونی  حکومت کی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اپنے ستائيس فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی  حکومت نے چوبیس گھنٹے میں اپنے ستائیس فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر ایسی حالت میں دی ہے کہ پیر کے روز غزہ کے البریج کیمپ میں صیہونی فوجیوں کے راستے میں ایک بم دھماکے میں  9 فوجی ہلاک ہوگئے  تھے۔  

 یاد  رہے کہ خود صیہونی ذرائع بھی اس بات کا اعتراف  کرچکے ہیں کہ صیہونی حکومت اپنے  ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد کبھی نہیں بتاتی جو اس کی اعلان کردہ تعداد سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .