ناصر کنعانی: کرمان میں ہونے والی دہشت گردی نے ثابت کیا کہ دہشت گردی حکومتوں اور قوموں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے

تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر کرمان کے دہشت گردانہ اور بزدلانہ جرم کی مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کے شہداء کی عظیم ارواح کو سلام پیش کرتے ہیں اور اللہ کے حضور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے اس المناک واقعے میں افغان شہداء کے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خدا سے صبر اور اجر کی دعا کی۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ ہم تمام حکومتوں، اقوام اور علاقائی اور بین الاقوامی حکام اور بین الاقوامی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے اس خوفناک واقعے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس بھیانک جرم نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ دہشت گردی حکومتوں اور اقوام اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

کنعانی نے کہا کہ اس جرم کی قانونی، اخلاقی اور بین الاقوامی ذمہ داری ان لوگوں پر عائد ہوتی ہے جو معلوم دہشت گرد تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .