شیخ نعیم قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان کا محاذ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحانہ جنگ کا ردعمل ہے اور ان دفاعی حملوں کو روکنے کی بات کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے سفیروں نے ہم سے رابطہ کیا اور ہمیں توازن اور امن کی پائیداری کے لیے کہا۔ شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی کہ حزب اللہ استحکام چاہتی ہے، جو بنیادی طور پر اس وقت قائم ہو گا جب اسرائیل غزہ کے خلاف اپنی فوجی جارحیت روک دے گا۔
آپ کا تبصرہ