امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں کہا کہ ان دھماکوں میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں اور ان دھماکوں کی وجہ کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان خوفناک دھماکوں میں اپنی جانیں گنوانے والے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
ایسے وقت میں کہ جب ان دہشت گردانہ حملوں کی تحقیقات جاری ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ان دھماکوں میں اسرائیل کا کردار ہے۔
آپ کا تبصرہ