3 جنوری، 2024، 4:13 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85342719
T T
0 Persons

لیبلز

کرمان میں دو دھماکوں میں 103 شہید 141 زخمی

3 جنوری، 2024، 4:13 PM
News ID: 85342719
کرمان میں دو دھماکوں میں 103 شہید 141 زخمی

 کرمان – ارنا – میڈیا رپورٹوں کے مطابق گلزار شہدائے کرمان کے راستے ميں  دو مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ارنا کے مطابق بعض خبری ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دھماکوں میں103افراد شہید اور 141 زخمی ہوگئے ہیں۔

 پہلا دھماکہ شہید جنرل سلیمانی کے مزار سے 700 میٹر کے  فاصلے پر اور دوسرا ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا ہے۔

یہ دھماکہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے بڑی تعداد میں  لوگ گلزار شہدا میں موجود تھے اور جبکہ کچھ لوگ گلزار شہدا کی طرف جارہے تھے۔

کرمان کی ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ اب تک دسیوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جاچکا ہے۔

کرمان کے ڈپٹی گورنرنے نے کہا ہے کہ ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ  یہ دھماکہ گیس کا تھا یہ دہشت گردانہ حملہ تھا۔  

ارنا کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ کچھ دیر  پہلے،  پہلے دھماکے کی جگہ کے نزدیک ہی دوسرے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .