2 جنوری، 2024، 11:47 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85341807
T T
0 Persons

لیبلز

حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات روک دیئے

تہران-ارنا- ترکیہ کی اناتولی خبر رساں ایجنسی نے منگل کی رات اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہےکہ حماس نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ میں صالح العاروری کے قتل کے بعد قیدیوں کے تبادلے کے لئے جاری مذاکرات روک دیئے ہيں۔

اس نیوز ایجنسی نے نام کے ذکر کے بغیر اپنے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس نے ثالثی کرنے والوں کو اطلاع دی ہے کہ وہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں ہر طرح کے مذاکرات ختم کر رہی ہے۔

 در ایں اثنا صیہونی میڈیا نے بتایا ہے کہ حکومت نے پورے مقبوضہ فلسطین میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اس قتل کا کیا جواب دیتے ہيں۔

اسماعیل ہنیہ کے نائب صالح العاروری منگل کی رات بیروت کے ضاحیہ علاقے میں صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔

حماس نے بھی ایک بیان جاری کرکے العاروری کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .