ارنا کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی چینل "i24" نے انکشاف کیا ہے کہ قابض حکومت کی وزارت خارجہ کے ایک وفد نے بحیرہ احمر میں امریکہ کی قیادت میں بحری اتحاد میں مصر کی شمولیت کے امکان پر بات چیت کے لیے گذشتہ ہفتے قاہرہ کا سفر کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، مصر نے امریکی بحری اتحاد میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بحرین واحد عرب ملک ہے جو بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی اتحاد میں شریک ہے۔
مصر کے علاوہ فرانس، اسپین اور اٹلی نے بھی اپنے جنگی جہازوں کو امریکہ اتحاد کی کمان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ارنا کے مطابق یمنی فوج نے گذشتہ ہفتوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے متعدد صہیونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے دستوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک اس حکومت کے جہازوں یا بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ