ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں کہا : علاقے میں پائيدار امن کے لئے افغانستان میں قیام امن ضروری ہے۔
انہوں نے کشمیر تنازعہ کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا اور کہا: امن کے لئے ہماری لچک کو پاکستان کی کمزوری نہيں سمجھنا چاہیے
پاکستانی بحریہ کے سربراہ نے غزہ پٹی میں حالات خراب ہونے پر شدید تشویش ظاہر کرتے وہئے کہا کہ پاکستان فلسطین کی آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔
گزشتہ ہفتے پاکستانی فوج کے کمانڈروں نے مشترکہ اجلاس میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، غاصب اسرائيل کے جرائم کی مذمت کی تھی اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا ۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک 19 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہيں جن میں سے بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
آپ کا تبصرہ