29 دسمبر، 2023، 11:25 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85337294
T T
0 Persons

لیبلز

شام میں امریکی چھاونی پر عراقی مزاحمت کا حملہ

تہران-ارنا- عراق کے اسلامی مزاحمتی محاذ نے شام میں امریکی فوجی چھاونی پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے بتایا ہے کہ شام میں امریکی چھاونی" خراب الجیر" پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے بھی عراق کے اسلامی مزاحمتی محاذ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں علاقے میں امریکی چھاونیوں پر حملے کو جاری رکھتے ہوئے، اسلامی مزاحمت کے مجاہدوں نے اربیل ہوائی اڈے کے پاس امریکی چھاونی پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

پیر کی رات بھی عراق کے اسلامی مزاحمت محاذ نے کہا تھا کہ اربیل کے حریر علاقے میں واقع امریکی چھاونی پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے 17 اکتوبر سے اب تک فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں علاقے میں امریکی چھاونیوں کو ميزائلوں اور ڈرون طیاروں سے مسلسل نشانہ بنایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .