24 دسمبر، 2023، 5:13 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85332098
T T
0 Persons

لیبلز

امیر خان متقی: ہم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے حالات سازگار بنانے کی کوشش کررہے ہیں

تہران – ارنا – افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ  نے کہا ہے کہ ان کی حکومت افغان مہاجرین کی جلد سے جلد وطن واپسی کے لئے کوشاں ہے۔   

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک کی معیشت اور اقتصادی حالات بہتر بنانے میں مصروف ہے تاکہ افغان مہاجرین کو جلد سے جلد وطن واپس لایا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں پینتالیس سال تک اس ملک  پر قبضہ اور جنگ مسلط رہی ، سوویت یونین سے جنگ اور اس کے بعد امریکا اور ناٹو سے جنگ جس کی وجہ  سے بہت سے افغان عوام یہاں سے مہاجرت کرگئے ۔

 افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس کوشش میں ہیں کہ ان کے لئے یہاں زندگی گزارنے کی سہولتیں فراہم ہوں تاکہ وہ اپنے ملک واپس آجائيں۔

انھوں نے کہا کہ جن ملکوں نے افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

امیر خان متقی نے کہا کہ " ہم چاہتے ہیں کہ افغان مہاجرین انسانی عزت وکرامت کے تحفظ کے ساتھ تدریجی طور پر وطن واپس آجائيں۔  

انھوں نے کہا کہ ہم سبھی افغان مہاجرین کی جلد سے جلد  وطن واپسی کے لئے حالات کو سازگار بنانے کے لئے  کوشاں ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .