ایران و شام کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، باہمی اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی تعلقات اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور فیصل مقداد نے اس بات چیت میں شام کے وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ایران کے مثبت نتائج، مشترکہ تعاون کے پندرہویں کمیشن کی تشکیل اور کئي معاہدوں پر دستخط  اور باہمی تعاون میں فروغ کے عمل کا جائزہ لیا۔

فریقین نے اسی طرح علاقائي تبدیلیوں خاص طور پر فلسطین کے بے گناہ لوگوں کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور عام شہریوں خاص طور پر بچوں اور خواتین کے قتل عام کو فوری طور پر روکنے کے لئے سفارتی سرگرمیوں اور غزہ پٹی کے لئے فوری طور پر امداد کی ترسیل کی راہوں کا جائزہ لیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .