17 دسمبر، 2023، 10:33 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85324845
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر خارجہ نے کویت کے نئے امیر سے ملاقات کی، باہمی تعلقات میں فروغ پر زور

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کویت کے دورے میں اس ملک کے نئے امیر شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات و گفتگو کی۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کے روز ہونے والی اس ملاقات میں ایران کے صدر و قوم و حکومت کی جانب سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کویت کے نئے امیر کو عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی اور ایران کی جانب سے کویت کی حمایت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران و کویت کے تعلقات اچھے رہے ہيں، یہ امید ظاہر کی کہ نئے دور ميں باہمی تعلقات میں مزید فروغ ہوگا۔

کویت کے نئے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بھی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کو سلام کہا اور ایران کی جانب سے تعزیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے زور دیا کہ انہوں نے کویت کے وزیر خارجہ اور دیگر عہدیداروں کو یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات میں فروغ کے عمل کو تیز کریں۔

وزیر خارجہ نے کویت کے نئے امیر سے ملاقات کی، باہمی تعلقات میں فروغ پر زور

اس  ملاقات کے بعد وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ میں اپنے ملک کے صدر محترم کا تعزیتی پیغام لے کر کویت آیا ہوں اور اس موقع پر نئے امیر سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

انہوں نے کہا: کویت کے نئے امیر شیخ مشعل نے رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کو سلام کہا ہے اور ہمارا مشترکہ جائزہ یہ تھا کہ ایران کی پالیسیوں میں پڑوسیوں کو اہمیت کے پیش نظر ایران و وکویت کے تعلقات میں فروغ ہو رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .