11 دسمبر، 2023، 6:57 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85319267
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی قونصلیٹ جنرل نے جدہ میں باضابطہ کام شروع کر دیا

تہران (ارنا) ایران کے قونصل جنرل نے اپنی سفارتی اسناد سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں پیش کردیں، ایرانی قونصلیٹ جنرل نے جدہ میں 8 سال بعد باضابطہ کام شروع کر دیا ہے۔

 ارنا کے شعبہ خارجہ پالیسی کے مطابق سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا عنایتی نے جدہ میں ایران کے قونصل جنرل حسن زرنگار ابرقویی کی سفارتی اسناد سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل مازن بن‌حمد الحملی کے حوالے کر دیں۔

اس موقع پر حماد الحملی  نے ایران کے قونصلیٹ جنرل اور دیگر اراکین کے لیے کامیابی کی خواہش کی۔

زرنگار ابرقویی کو نومبر میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جدہ میں ایران کا قونصل جنرل منتخب کیا تھا۔

اس سے پہلے وہ سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد  کے سربراہ اور ریاض میں ایرانی سفارت خانے کے لیے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .